12 اکتوبر 2026 - 16:47
ایران نے دو بار مغرب کو شکست دی ہے

ایران نے قدیم دور میں مغرب کو شکست دی؛ اور سورہ روم کی ایک تفسیر میں، ایران آخری زمانے کی ایک بڑی جنگ میں بھی دوبارہ مغرب اور بنی امیہ کو شکست دے گا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سورہ روم کی ایک تفسیر میں، ایرانی دو بار مغربی تہذیب کو شکست دیتے ہیں: ایک بار اسلام سے پہلے (غُلِبَتِ الرُّومُ)، اور ایک بار اسلام کے بعد (هُمْ مِنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ)۔

ایران اور روم کی دو عظیم طاقتیں، اسلام کے ظہور کے بعد دنیائے اسلام کے دو اندرونی دھاروں کے زیر اثر آ گئیں: ایران نے اہل بیت (علیہم السلام) کا اسلام قبول کیا اور روم بنی امیہ کی منحرف ثقافت کے زیر سایہ آ گیا۔

دوسرے الفاظ میں ہمارے پاس ایک اسلام سے پہلے کا روم ہے اور ایک اسلام کے بعد کا روم؛ اسی طرح ایک ایران اسلام سے پہلے کا ہے اور ایک اسلام کے بعد کا ایران۔

اسلام سے پہلے کا ایران، وہ ایران ہے جس نے جب روم پر فتح پائی تو یہ فتح مؤمنین کی خوشی کا باعث نہیں بنی۔

لیکن ہمارے پاس ایک اسلام کے بعد کا ایران ہے کہ جب وہ فتح پاتا ہے، تو مؤمنین خوش ہوتے ہیں: "يَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ بِنَصْرِ اللَّهِ؛ (اس دن مؤمنین اللہ کی نصرت سے خوش ہوجائیں گے۔)"

"بِنَصْرِ اللَّهِ"؛ یعنی اس دن جب یہ دوسری فتح واقع ہوگی، اللہ کی نصرت سے مؤمنین فتح پائیں گے اور اس فتح پر مسرور و شادماں ہونکے۔

روایت میں آیا ہے کہ سورہ روم کی ابتدائی آیات، بنی امیہ کے ساتھ ہم اہل بیت کا جھگڑا بیان کرتی ہیں (فِينَا وَفِي بَنِي أُمَيَّة)۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

از: آیت اللہ سید مہدی میرباقری

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha